بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے ملزمان کافوٹیج بنانے کے معاملے پر نجی چینل کے کیمرہ مین ناصر مغل پر برترین تشدد

عدالت نے واقعے کی درخواست پولیس کے علاوہ عدالت میں بھی جمع کروانے کی ہدایت کردی،تشدد کرنیوالے دو افراد گرفتار

پیر 18 جنوری 2021 15:02

بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے ملزمان کافوٹیج بنانے کے معاملے پر نجی چینل کے کیمرہ مین ناصر مغل پر برترین تشدد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے ملزمان نے فوٹیج بنانے کے معاملے پر نجی چینل کے کیمرہ مین ناصر مغل پر برترین تشدد کیا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔پیر کو جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت سے قبل بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے پولیس کی موجودگی میں کیمرہ مین ناصر مغل کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موبائل فون توڑ دیا۔

ملزمان کا کہنا تھا کہ ہماری فوٹیج کیوں بنائی ۔

(جاری ہے)

پولیس کی موجودگی میں گرفتار ملزمان نے نجی چینل کے ویڈیو جرنلسٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کوملزمان کی جانب سے تشدد سے عدالت کو بھی آگاہ کیا گیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والے کیمرہ مین اور صحافی جج راجہ جواد عباس کے روبرو پیش کیا گیا۔عدالت نے واقعے کی درخواست پولیس کے علاوہ عدالت میں بھی جمع کروانے کی ہدایت کردی۔بعد ازاں کیمرہ مین ناصر مغل پر تشدد کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں اسد اور ہمایوں شامل ہیں۔گرفتار کیے جانے والے ملزمان کو تھانہ رمنا منتقل کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں