سپریم کورٹ ،یونین کونسل روات کے سابق سیکرٹری کی درخواست ضمانت پر سماعت ،ٹرائل کورٹ سے زیر سماعت ریفرنسز پر تفصیلی رپورٹ طلب

پیر 18 جنوری 2021 15:08

سپریم کورٹ ،یونین کونسل روات کے سابق سیکرٹری کی درخواست ضمانت پر سماعت ،ٹرائل کورٹ سے زیر سماعت ریفرنسز پر تفصیلی رپورٹ طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) سپریم کورٹ میں یونین کونسل روات کے سابق سیکرٹری جاوید اختر چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے ٹرائل کورٹ سے زیر سماعت ریفرنسز پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔پیر کو سپریم کورٹ میں یونین کونسل روات کے سابق سیکرٹری جاوید اختر چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ سے زیر سماعت ریفرنسز پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ اس ریفرنس کے مکمل ہونے سے متعلق رپورٹ بھی دے ۔وکیل شاہ خاور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر ٹرائل کورٹ سے رپورٹ طلب کی تھی ،نیب نے اس ٹرائل کو پانچ ماہ مکمل کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔وکیل نیب نے کہاکہ ٹرائل میں دو گواہوں کے بیانات ہوچکے ۔جسٹس یحییٰ خان نے کہا کہ حمزہ شہباز کیس میں بھی رپورٹ طلب کی گئی ،حمزہ شہباز کیس کے جیسے اس کیس میں بھی تفصیلی رپورٹ منگوا لیتے ہیں ۔بعد ازاں کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں