پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا منتظر ہے، معید یوسف

پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات چاہتا ہے جو دوسرے ممالک میں امریکی پالیسی پر مبنی نہ ہوں، معاون خصوصی

پیر 25 جنوری 2021 17:25

پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا منتظر ہے، معید یوسف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا منتظر ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بائیڈن انتظامیہ اور پاکستان پر پروگرام میں اظہارے خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا منتظر ہے، پاکستان کا وژن معاشی تحفظ، راہداری اور ترقیاتی شراکت داری کا ہے،نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ایماندارانہ بات چیت کرنا چاہتا ہے ،پاکستان کی اولین ترجیح اقتصادی شراکت ہے۔ معید یوسف نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات چاہتا ہے جو دوسرے ممالک میں امریکی پالیسی پر مبنی نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں