قومی اسمبلی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورراجہ پرویز اشرف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

اپوزیشن دل کھول کر اور بڑے جگرے کے ساتھ پھر جواب سننے کا بھی حوصلہ رکھے، عمر ایوب قومی اسمبلی نے رائے شماری کے بعد محسن داوڑ کے ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک مسترد کردی

منگل 26 جنوری 2021 20:00

قومی اسمبلی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورراجہ پرویز اشرف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ اجلاس کے دور ان وزیر خارجہ نے کہاکہ سندھ میں ضمنی انتخاب میں انتظامیہ کو استعمال کرتے ہیں،ہمیں اس ایوان میں آکر جمہوریت کا درس دیتے ہیں،آپ کو شرم آنی چاہیے جس پر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ آپ جس زبان میں بات کریں گے ویسی ہی زبان میں جواب دیں گے ۔

اجلا س کے دور ان نوید قمر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التوا پیش کردی۔ عمر ایوب نے کہاکہ تحریک التوا کی دل کھول کر حمایت کرتا ہوں ،اپوزیشن دل کھول کر اور بڑے جگرے کے ساتھ پھر جواب سننے کا بھی حوصلہ رکھے۔ انہوںنے کہاکہ ہم سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا احترام کرتے ہیں،میں نے صرف یہ کہا کہ آپ کو حوصلہ رکھنا چاہیے ،مگر اپوزیشن کے حوالے سے پیشن گوئی کررہا ہوں کہ حقائق بیان کروں گا تو یہ واک آؤٹ کر جائینگے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت علی محمد خان وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کو ایوان میں مائیک پر آئین یاد آتا ہے، یہاں سے نکلتے ہی یہ آئین کو بھول جاتے ہیں،سپیکر کے پاس آنے کا وعدہ کرکے ن لیگ نہیں آئی پی پی پی سپیکر کے پاس آئی،مسلم لیگ ن غیر منتخب لیڈر کے ماتحت ووٹ کو عزت دے رہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ منتخب پارلیمانی پارٹی کی صدارت بھی کوئی منتخب شخصیت ہی کرتی۔ قومی اسمبلی نے رائے شماری کے بعد محسن داوڑ کے ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک مسترد کردی،ترمیمی بل کی مخالفت میں 99 اور حق میں 89 ووٹ آئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں