مریم اورنگزیب کا رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ پر دوسری اور فیملی پر دس سے زائد ایف آئی آرز کے اندراج کی شدید مذمت

بدھ 27 جنوری 2021 23:32

مریم اورنگزیب کا رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ پر دوسری اور فیملی پر دس سے زائد ایف آئی آرز کے اندراج کی شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ پر دوسری اور فیملی پر دس سے زائد ایف آئی آرز کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں گھٹیا ترین، سیاہ ترین، منحوس ترین، نالائق ترین حکومت کے طورپر یاد رکھاجائے گا۔

(جاری ہے)

سیاسی مخالفین کی ماوں، بہنوں، بیٹوں کو سیاسی انتقام کے گھٹیاعمل میں شامل کرکے گھٹیاذہنیت کا ثبوت دیاجارہا ہے ۔ہر محاذ پر ناکام اور کرپشن کے کیچڑ میں لت پت عمران صاحب حکومت صرف سیاسی انتقام میں کامیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کرپشن، کمشن خور عمران صاحب ان مخالف نظریاتی رہنماوں کو ڈرا رہے ہیں جو بکاو مال بننے کو تیار نہیں ۔ پرویز مشرف جنہیں جھکا نہیں سکا، عمران صاحب آپ کی فسطائیت اور آمریت بھی انہیںحق کے راستے سے ہٹا نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف کے وفادار ساتھیوں کا سب سے بڑا جرم نواز شریف کے ساتھ وفاداری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں