جے یو آئی رہنما مفتی اکرام اللہ کے قاتل کو ہنگو سے گرفتار کر لیا گیا

مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث شاہد الرحمن کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔وفاقی وزیر شیخ رشید کی تصدیق

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 1 مارچ 2021 11:43

جے یو آئی رہنما مفتی اکرام اللہ کے قاتل کو ہنگو سے گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین .یکم مارچ 2021ء ) جے یو آئی رہنما مفتی اکرام اللہ کے قاتل کو ہنگو سے گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی وزیر شیخ رشید نے تصدیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو ہنگو سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث شاہد الرحمن کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کر کے جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمان کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق امام مسجد مفتی اکرام اللہ کو نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد قتل کیا گیا ۔ مفتی اکرام اللہ نماز ادا کر کے نکلے تو گاڑی کے قریب موجود افراد نے فائرنگ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق مفتی اکرام اللہ کے بیٹے اور شاگرد کو ناحق قتل کیا گیا ہے ۔

2سے 3 افراد نے فائرنگ کر کے مفتی اکرام اللہ ان کے بیٹے اور شاگرد کو قتل کیا ۔ مدعی مقدمہ کا کہناہے کہ سامنے آنے پر ملزمان کو شناخت کر سکتا ہوں ۔ اس حوالے سے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ واقعہ حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے، مقتولین کے قاتل گرفتار کیے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔ جےیو آئی ف کےرہنما،بیٹےاورشاگردکےقتل پر مولانا فضل الرحمان کی تعزیت ، قتل حکومت کی ناکامی قرار دےدیا ۔

مولانا فضل الرحمان نے مفتی اکرام اللہ کے قتل پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت امن وامان قائم کرنےمیں ناکام ہوچکی ہے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کےغم میں برابر کاشریک ہوں۔ اس سے قبل اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں جے یو آئی کے مقامی رہنما کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں