بلاول بھٹو زرداری کا عبداللطیف منگریو کو چوتھی برسی پر خراج عقیدت

مرحوم عبداللطیف منگریو پکا جیالا تھے، پارٹی کے لیئے ان کی خدمات شاندار ہیں، چیئر مین پیپلز پارٹی پارٹی قیادت خواہ کارکنان مرحوم عبداللطیف منگریو کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے،بلاول بھٹو ز داری کا بیان

پیر 1 مارچ 2021 14:05

بلاول بھٹو زرداری کا عبداللطیف منگریو کو چوتھی برسی پر خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مرحوم رہنما و سابق ایم پی اے عبداللطیف منگریو کو چوتھی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم عبداللطیف منگریو پکا جیالا تھے، پارٹی کے لیئے ان کی خدمات شاندار ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ پارٹی کی جانب سے دی گئی ہر ذمیداری پورے لگن اور عزم سے نبھاتے تھے۔

انہوںنے کہاکہ پارٹی قیادت خواہ کارکنان مرحوم عبداللطیف منگریو کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ مرحوم عبداللطیف منگریو جیسے جیالوں کی جمہوریت کے لیئے جدوجہد اور قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد رنگ لارہی ہے، ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوامی راج کا سورج اب طلوع ہونے کو ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں