الیکشن کیلئے ہم وہی قانون لائے جو (ن)لیگ لائی ،مسلم لیگ (ن)کی نا بالغ قیادت پی پی کے کہنے پرمخالفت کر رہی ہے،فواد چوہدری

منگل 2 مارچ 2021 18:32

الیکشن کیلئے ہم وہی قانون لائے جو (ن)لیگ لائی ،مسلم لیگ (ن)کی نا بالغ قیادت پی پی کے کہنے پرمخالفت کر رہی ہے،فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے ہم وہی قانون لائے جو (ن)لیگ لائی ،مسلم لیگ (ن)کی نا بالغ قیادت پی پی کے کہنے پرمخالفت کر رہی ہے، پی پی نے کہا ملکر ووٹ خریں گے ،(ن )لیگ ساتھ ہو گی،الیکشن کمیشن بھی کہہ رہا ہے اب ٹیکنالوجی کے استعمال کا وقت نہیں ،یہ دلیل بہت کمزور ہے،بیلٹ پیپر بانٹنا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ،امید ہے سندھ واقع پر الیکشن کمیشن انکوائری کریگا،ہمارے دونوں امیدوار جیت جائیں گے ،مریم سیاسی جلسوں اور بلاول پارلیمان میں ناکام ہوئے ،اب بات دوبارہ لانگ مارچ کی ہو رہی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ شبلی فراز الیکشن لڑ رہے ہیں ،حکومتی موقف سے آگاہی میرے ذمے لگ گئی ،الیکشن کے حوالے سے بیس سال سے بحث چل رہی ،عمران خان نے دو ہزار تیرہ سے اوپن بیلٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں ،کئی ممالک نے ووٹ کا معاملہ حل کر لیا ہے ،ہم وہی قانون لائے جو (ن )لیگ لائی ،(ن )لیگ کی نا بالغ قیادت پی پی کے کہنے پرمخالفت کر رہی ہے ،پی پی نے کہا ملکر ووٹ خریں گے ن لیگ ساتھ ہو گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ نے کہا پارٹی سربراہ کو پتہ ہو و وٹ کدھر پڑا ،الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے اب ٹیکنالوجی کے استعمال کا وقت نہیں ،الیکشن کمیشن کی یہ دلیل بہت کمزور ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے ٹیکنالوجی کی معاوننت کی پیش کش کی ،ٹیکنالوجی دستیاب ہے سندھ میں گزشتہ روز تین ایم پیز کو اٹھایا گیا،ہمارے پاس ایک سو اکیاسی ممبران ہیں ،ہمارے دونوں امیدوار جیت جائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ لیگی خاتون امیدوار کو لیگی ممبران بھی نہیں جانتے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ بیلٹ پیپر بانٹنا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ،امید ہے سندھ واقع پر الیکشن کمیشن انکوائری کریگا۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری بیمار تھے ،عدالت نہیں آسکتے ،روزانہ احتساب عدالت میں درخواستیں دیتے ہیں ،گیلانی کی مہم کیلئے لاہور پہنچ گے ،انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کے ظہرانے میں ایک سو چھتر ممبران شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم سیاسی جلسوں اور بلاول پارلیمان میں ناکام ہوئے ،اب بات دوبارہ لانگ مارچ کی ہو رہی ہے ،یہ سوچ رہے تھے گیلانی صاحب کے آنے سے انقلاب آئے گا ،تین مارچ کی جیت اپوزیشن کے تابوت میں آخری کیل ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ سیکریسی کا معاملہ حتمی نہیں ہے جس کے بعد ہم الیکشن کمیشن کے پاس گئے اور الیکشن کمیشن نے ٹیکنالوجی کے استعمال کی بات کی،الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ اس کے پاس وقت نہیں۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے تمام بیلٹ پیپرز فینگر پرنٹٹڈ ہوسکتے تھے، آرٹیکل 218کے تحت الیکشن کمیشن بیلٹ دیکھ سکتاہے، الیکشن کمیشن سے کہاعدالتی فیصلے پرمن وعن عمل کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ الیکشن شفاف بناناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، امیدہے الیکشن کمیشن سندھ اسمبلی کے واقعہ کانوٹس لے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں