غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے، شہریار آفریدی

وزیراعظم کے اظہار برہمی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں،چیئر مین کشمیر کمیٹی

بدھ 3 مارچ 2021 18:27

غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے، شہریار آفریدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے، آر او کو دوبارہ بیلٹ پیپر کے لیے درخواست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست پر آر او کو فیصلہ کرنا ہے جس کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اظہار برہمی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیلٹ پیپر کا بتایا تو وزیراعظم نے آر او کو درخواست دینے کی ہدایت کی۔شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ تم میرے سب سے بااعتماد اور وفادار ساتھی ہو، تم پر رتی برابر بھی شک نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں