وزیراعظم سے اوورسیز پاکستانیز فورم کے وفد کی ملاقات ، قانون سازی کے حوالے سے خصوصی کاوشوں پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

جمعرات 24 جون 2021 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) وزیر اعظم عمران خان سے اوورسیز پاکستانیز فورم کے وفد کی شاہد رضا رانجھا نے سربراہی میں ملاقات کی جس میںمعاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے وزیر اعظم کا اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینے اور اس ضمن میں قانون سازی کے حوالے سے خصوصی کاوشوں پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وفد نے کہاکہ وزیراعظم نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے آواز اٹھائی۔ وزیراعظم عمران خان ہی وہ حقیقی لیڈر ہیں جو پاکستان کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں