نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں، فواد چوہدری

نواز شریف کی افغانستان میں را کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے، وزیر اطلاعات کا بیان

ہفتہ 24 جولائی 2021 14:01

نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی افغانستان میں را کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔ایک اور بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دوچھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں، پچھلے سال PSQCA نیبچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی۔انہوںنے کہاکہ اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ نے کوالٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر جھولے لگانے کی اجازت دی توڈی سی کو گرفتار کرنا چاہئے اوراگر سرٹیفکیٹ تھا توPSQCA کے ذمہ داران کو پکڑیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں