سنجیدہ ہوجائیں، پاکستان میں کووڈ کیسز مئی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ،صدر مملکت کی پاکستانیوں سے سنجیدہ ہونے کی اپیل

پیر 26 جولائی 2021 22:49

سنجیدہ ہوجائیں، پاکستان میں کووڈ کیسز مئی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ،صدر مملکت کی پاکستانیوں سے سنجیدہ ہونے کی اپیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) صدر مملکت عارف علوی نے کرونا کیسز میں اچانک اضافے پر خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے شہریوں کو سنجیدہ ہونے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عید کے بعد کیسز میں تیزی آگئی ہے، میں اس کی توقع کر رہا تھا اور اس کے بارے میں خبردار کررہا تھا کیونکہ میں نے گلیوں، بازاروں، شادی ہالز اور مساجد میں لوگوں کو غفلت برتتے ہوئے دیکھا ہے۔

صدر مملکت نے عوام سے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے ویکسین لگوائیں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بہتری کی طرف حالیہ فوائد کو قربان نہ ہونے دیں، آپ ایک ابھرتی ہوئی قوم ہیں لہذا اہم امتحان یہ ہے کہ اس 'موقع پر اٹھ کھڑے ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں