صدرڈاکٹر عارف علوی کا ائرپورٹ روڈ کوئٹہ پر عوامی اسپورٹس کمپلکس کا دورہ

سیکرٹری سپورٹس بلوچستان عمران گچکی نے انھیں پراجیکٹ پر تفصیلی بریفینگ دی

بدھ 4 اگست 2021 19:50

صدرڈاکٹر عارف علوی کا ائرپورٹ روڈ کوئٹہ پر عوامی اسپورٹس کمپلکس کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ائرپورٹ روڈ کوئٹہ پر عوامی اسپورٹس کمپلکس کا دورہ کیا ۔ سیکریٹری اسپورٹس بلوچستان عمران گچکی نے انھیں پراجیکٹ پر تفصیلی بریفینگ دی ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا اسپورٹس کمپلکس میں قائم فٹسال کورٹ۔ جوگنگ ٹریک۔

(جاری ہے)

فٹنس جیم۔ اسکواش کورٹ اور دیگر سیکشنوں کا بھی دورہ کیا ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ منصوبے کی تعمیر جنوری 2020 میں شروع ہوئی اور دسمبر میں مکمل ہوئی۔ بریفنگ میں بتا یا گیا ۔ اسپورٹس کمپلکس پراجیکٹ کو 171 ملین روپے سے مکمل کیا گیا۔ صدر مملکت نے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں