وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

سربراہان مملکت کے درمیان تحائف کاتبادلہ بین الریاستی تعلقات کاعکاس ہوتاہے ‘تحائف کی تفصیل اجرا سے میڈیا ہائپ اور بے بنیادخبریں پھیلیں گی جس سے مختلف ممالک کیساتھ تعلقات متاثر اورملکی وقارمجروح ہوگا.کابینہ ڈویژن کا بیان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 20 ستمبر 2021 12:07

وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2021 ) شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے. تفصیلا ت کے مطابق وفاقی حکومت نے عمران خان کو بطوروزیراعظم ملنے والے تحائف کوکلاسیفائیڈقراردیتے ہوئے کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے.

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ سربراہان مملکت کے درمیان تحائف کاتبادلہ بین الریاستی تعلقات کاعکاس ہوتاہے ایسے تحائف کی تفصیل اجرا سے میڈیا ہائپ اورغیرضروری خبریں پھیلیں گی بے بنیادخبریں پھیلنے سے مختلف ممالک کیساتھ تعلقات متاثر اورملکی وقارمجروح ہوگا. اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی کیس کی پیروی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور درخواست گزار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے نوٹس جاری کیے ہیں.                                                                                                                                

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں