چین سی پیک کی کامیاب تکمیل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرے گا، چینی سفارت خانہ

پیر 20 ستمبر 2021 15:02

چین  سی پیک   کی کامیاب تکمیل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرے گا، چینی سفارت خانہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) چین نے سی پیک کی کامیاب تکمیل کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کی طرف سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اس منصوبے  کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور باہمی مفاد میں دوطرفہ عملی تعاون کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔چین نے ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مشترکہ منصوبے کی کامیاب تکمیل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔بیان  کے مطابق  چین وزیر اعظم عمران خان حکومتِ پاکستان کے چین پاکستان عملی تعاون اور اس مقصد کیلئے ان کی مثبت کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں