وزیراعظم کی انتخابات میں کامیابی پر جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد

پاکستان کینیڈا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 22 ستمبر 2021 12:28

وزیراعظم کی انتخابات میں کامیابی پر جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں کامیابی پر جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعظم ہیں۔

۔ واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو کا تیسری بار وزیراعظم بننے کا واضح امکان ہے۔حکمراں جماعت لبرلز کی ایک بار پھر اقلیتی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے، جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی 155 نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی 121 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرجبکہ حکومت بنانے والی جماعت کو 170نشستیں حاصل کرنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کینیڈین ایوان میں 338 نشستیں ہیں۔ دوسری جانب کینیڈا کی اہم اپوزیشن پارٹی کنزرویٹو نے شکست تسلیم کرلی ہے۔کینیڈا میں الیکشن دو سال بعد ہونے تھے مگر جسٹن ٹروڈو کے اعلان کے بعد 20 ستمبر کو قبل از وقت الیکشن منعقد کیے گئے۔ جسٹن ٹروڈو نے حکومت میں عددی برتری حاصل کرنے کیلئے ملک میں قبل ازوقت الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا۔ جسٹن ٹروڈو ، جن کی لبرل پارٹی نے 2015 میں اکثریت حاصل کی تھی لیکن 2019 کے الیکشن میں انہوں نے 157 نشستیں جیت کر اتحادی حکومت بنائی تھی ،اب وہ امید کررہے ہیں کہ وہ اس الیکشن میں اکثریت واپس حاصل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی شخصیات بھی انتہائی فعال رہیں۔عام انتخابات میں لبرلز، کنزرویٹو، این ڈی پی، گرینز اور پیپلز پارٹی آف کینیڈا کے 20 پاکستانی امیدواروں نے حصہ لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں