ترکی اور آزر بائیجان کیلئے ٹی آئی آر آپریشنز کے آغاز کے لئے این ایل سی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، عبدالرازاق داؤد

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:24

ترکی اور آزر بائیجان کیلئے ٹی آئی آر آپریشنز  کے آغاز کے لئے این ایل سی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،   عبدالرازاق داؤد
اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2021ء) وزیراعظم کے مشیر برائے  تجارت عبدالرازاق داؤد  نے کہا ہے کہ میں نیشنل لاجسٹکس سیل ترکی اور آزر بائیجان کیلئے ٹی آئی آر آپریشنز شروع کررہا ہے جس پر اسے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

جمعہ کوایک بیان میں  مشیر تجارت نے کہا کہ  ٹرک کے ذریعے  روابط کو فروغ دینے کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو کہ وزارت تجارت کی سلک روٹ ری کنکٹ پالیسی  کے تحت ہے انہوں نے کہا کہ بہت سے نجی کمپنیاں ٹی آئی آر کی اجازت کیلئے رابطہ کررہی ہیں جنہیں حکومت کی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، انہوں نے کہا کہ اس اہم قدم سے سرمایہ کاری کو ترغیب اور لاجسٹکس کمپنیوں کیلئے مواقع میسر ہوں گے جبکہ پاکستان کے راستے عالمی تجارتی ٹریفک کا بہاؤ بھی ہوگا ۔


اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں