حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے پہاڑی علاقوں میں نئے سیاحتی مقامات تعمیر کر رہی ہے، عمران خان
وفاقی اور صوبائی حکام نجی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں، وزیر اعظم کا اجلا س سے خطاب
بدھ 20 اکتوبر 2021 19:01
(جاری ہے)
عمران خان نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں نجی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔
انہوں نے کے پی کے حکومت کوہدایت کی کہ وہ منصوبے کو ایرا سے لے کر اسے ایک سیاحتی مقام کے طور پر مکمل کرے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ خطے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زیر کاشت اراضی کو منصوبے میں شامل نہ کیا جائے۔اس سے قبل وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نیو بالاکوٹ سٹی کو ڈیزائن-بلڈ-فنانس-آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (DBFOT) موڈ پر سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے 19.5 بلین روپے کے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی (Feasibility Study) NESPAK اور KPMG نے مکمل کر لی ہے۔مجوزہ پروجیکٹ کے تحت کل 6753 میں سے 63 فیصد رہائشی پلاٹ مقامی متاثرین کو الاٹمنٹ کے لیے مختص ہیں ، جبکہ باقی 2480 رہائشی اور 575 کمرشل پلاٹس کے علاوہ 800 اپارٹمنٹس نیلام کیے جائیں گے تاکہ اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے فنڈزحاصل کیے جا سکیں۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بنیادی طور پر نیو بالاکوٹ سٹی کی ترقی وفاقی حکومت کے بجائے کے پی کے کی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کے پی کے حکومت پہلے ہی اس مقصد کے لیے زمین حاصل کر چکی ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت مکمل کیے جانے والے اس منصوبے میں یوتھ ہاسٹل ، تھیم پارک ، کیمپنگ گراؤنڈ اور تھری اسٹار ہوٹل شامل ہوں گے۔یہ منصوبہ مکمل ہونے پر نہ صرف موجودہ سیاحتی مقامات پر دباؤ کو کم کرے گا بلکہ حکومت کے ساتھ متوقع آمدنی بانٹنے کے نتیجے میں 7 بلین روپے سے زیادہ رقم بھی کمائے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار