آزاد کشمیر میں سیاسی بحران ،سینئر وزیر سمیت 6 وزرا 2 مشیروں کا کابینہ اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرنے والوں میں سردار تنویر الیاس، ماجد خان،علی خان شانی، اکمل سرگالہ، میر اکبر، شاہدہ صغیراور مشیر اکبر ابراہیم شامل قیوم نیازی حکومت تین ماہ میں کابینہ کا ایک بھی بھر پور اجلاس نہ کرسکی،بائیکاٹ کرنے والے وزرا کو سپیکراسمبلی چوہدری انوار الحق کی حمایت بھی حاصل

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) آزاد کشمیر میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا۔ریاستی وزرا کے اختلاف کے باعث وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔آزادکشمیر کابینہ کا اجلاس (آج)جمعرات کومظفرآباد میں طلب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سینئروزیرسمیت چھ وزرا اور دو مشیروں نیشرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرنے والوں میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس،وزیر خرانہ ماجد خان، وزیر خوراک علی خان شانی،وزیر جنگلات اکمل سرگالہ، وزیر زراعت میر اکبر، وزیر سماجی بہبودشاہدہ صغیراور مشیر اکبر ابراہیم شامل ہیں۔آزاد کشمیر میں عبدالقیوم نیازی کی حکومت بننے کے بعد تین ماہ میں ایک بھی کابینہ کا ایسا اجلاس نہیں ہو سکا جس میں تمام وزرا شریک ہوئے ہوں ۔کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والے وزرا کو سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کی حمایت بھی حاصل ہے۔ وزیر خزانہ ماجد خان کی کابینہ اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ سے حکومت سے ریاست کو ملنے والے فنڈز کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں