وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کابل کا ایک روزہ دورہ مکمل ، افغان حکام سے ملاقاتیں

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کابل کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ،وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورہ کابل کے دوران افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم ملا حسن اخوند سمیت افغان طالبان قیادت سے ملاقاتیں کیں،ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت کے فروغ اور افغانستان کو درپیش معاشی بحران کے تدارک کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ نے افغان قیادت کو یقین دلایا کہ معاشی بحران کے پیش نظر پاکستان افغان بھائیوں کی انسانی بنیادوں پر معاونت جاری رکھے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں