تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے قوم کی تقدیر کو بلا جا سکتا ہے،اسد قیصر

ایک تعلیم یافتہ معاشرے کے قیام کے لیے تخواتین کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے،موجودہ حکومت خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، طالبات سے گفتگو

منگل 26 اکتوبر 2021 23:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تعلیم بالخصوص خواتین کی تعلیم ہی قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا واحد ذریعہ ہے،ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی تعلیم یافتہ خواتین سے جڑی ہوئی ہے،ایک تعلیم یافتہ معاشرے کے قیام کے لیے تخواتین کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے،موجودہ حکومت خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والی نصرت بھٹو وویمن یونیورسٹی سکھر کے طلباء اور فیکلٹی ممبر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل کو دوسروں کی خدمت کے اہداف کے حصول کا عزم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور عزم وہ صفات ہیں جو کسی بھی انسان کو اپنے مقاصد حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی میں سخت محنت اور لگن کو اپنا اشعار بنا کر اپنے مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خود بھی تعلیم سے بے پناہ لگاؤ ہے جس کی بدولت استاد کا مرتب حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ صوابی میں 4 ڈگری کالج اور 12 ہائر سیکنڈری اسکولوں کے قیام کے اپنے کارنامے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے صوابی میں ایک اسٹیٹ آف آرٹ یونیورسٹی قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ نصرت بھٹو سکھر وویمن یونیورسٹی کی پرنسپل نے شرکاء کو اپنی یونیورسٹی کے بارے میں بتایا کہ یہ یونیورسٹی 2018 میں قائم ہوئی تھی اور اس میں تقریباً 600 سو طالبات کا داخلہ ہے۔ انہوں نے سپیکر اسد قیصر کو میمورنڈم شیلڈ بھی پیش کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں