وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، کمیٹی کا کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات پرغور

وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اکتوبر 2021 13:24

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، کمیٹی کا کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات پرغور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اکتوبر 2021ء) : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کالعدم تنظیم سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، جب کہ وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات بارے بریفنگ دے گی۔

وفاقی کابینہ کو انتخابی اصلاحات الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ کو زراعی شعبہ میں اجارہ داری کے خاتمے اور تیکنیکی امور پر پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ اپنے فیصلوں کے تحت ایوی ایشن پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں کابینہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر کی تشکیل نو کی منظوری دے گی، کابینہ ریڈیو اور پی ٹی وی کی زمین پر ہاوسنگ سکیم کے اجرا کی منظوری دے گی۔

کابینہ انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دے گی، اسینڈک میٹل لیمیٹد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی، کابینہ پی پی آئی بی اور نیکا کی چئیرمین شپ سے وزیر توانائی کے استعفی کی منظوری دے گی، کابینہ چیف ایگزیکٹو آفیسرز، اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ مزید برآں کابینہ پینل سرچارج کے خاتمے سے متعلق ریونیو ڈویزن کی تجویز کی منظوری دے گی، کابینہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ ذیلی کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں