رواں مالی سال کے تین ماہ میں حکومت نے 3 ارب 10 کروڑ ڈالرکا قرضہ لیا

پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئیں‘کمرشل بنکوں اور مختلف ملکوں سے قرض حاصل کیاگیا.اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 اکتوبر 2021 13:47

رواں مالی سال کے تین ماہ میں حکومت نے 3 ارب 10 کروڑ ڈالرکا قرضہ لیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 اکتوبر ۔2021 ) حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے تین ماہ میں3 ارب 10 کروڑ ڈالرکا قرضہ لیا ہے اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق تین ماہ میں پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئیں.

(جاری ہے)

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت نے باہمی معاہدوں کے تحت 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر قرض لیا ملٹی لیٹرل مالی اداروں سے ایک ارب 56 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا.

حکومت نے کمرشل بینکوں سے 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا حکومت کو مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر کی گرانٹس ملیں. جولائی تا ستمبر چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ روپے قرض ملا امریکہ سے پاکستان کو تین ماہ میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر قرض ملا جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو45 کروڑ 99 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں