ملک سے پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 40.86 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ، ادارہ برائے شماریات

جمعرات 2 دسمبر 2021 02:45

ملک سے پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 40.86 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد۔1دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) : ملک سے پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 40.86 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر 2021 تک کی مدت میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات سے 114.05 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 80.97 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا تا۔ اعداد وشمار کے مطابق اس مدت میں کیمیکل اور فارما سیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات 29.67 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ۔ جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات سے 430.31 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 331.84 ملین ڈالر تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں