سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن نے بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ کرلیا

پیر 6 دسمبر 2021 15:55

سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن نے بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن نے بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، اور سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن نے بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ پنجاب اور کے پی میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی پیر کو ہی بند کردی جائے گی۔سوئی نادرن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سی این جی سیکٹر کو گیس معطلی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوا، منظور کردہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق کیا گیا ہے، فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں