الیکشن کمیشن اپنی 27شرائط کے مطابق ای وی ایم ٹینڈر کرے، فواد چودھری

الیکشن کمیشن کا کام ای وی ایم پر عملدرآمد کروانا ہے، ای وی ایم کیلئے باقاعدہ آگاہی مہم چلائی جائے گی،کابینہ نے فیصلہ کرلیا آئندہ الیکشن ای وی ایم پر ہوں گے،ای وی ایم کا مقصد الیکشن کو شفاف بنانا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کی میڈیا بریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 دسمبر 2021 18:08

الیکشن کمیشن اپنی 27شرائط کے مطابق ای وی ایم ٹینڈر کرے، فواد چودھری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ 27شرائط کے مطابق ای وی ایم ٹینڈر کرے، ٹینڈر کے بعد دنیا بھر سے مینوفیکچرنگ ای وی ایم لے کر آجائیں گے، الیکشن کمیشن ان پر عملدرآمد کروائے،ای وی ایم لانے کا مقصد الیکشن کو صاف شفاف بنانا ہے، ای وی ایم کیلئے باقاعدہ آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سیالکوٹ واقعے کی پورا پاکستان مذمت کررہا ہے، ماضی میں جو اقدامات نہیں اٹھائے گئے اب انشاء اللہ سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ای وی ایم پر مشاورت ہوئی، الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں بنائی ہیں، الیکشن کمیشن پہلے تسلی کرے، الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ پہلے نظام کو سمجھیں، لیکن اگر نظام کو سمجھنے کے بغیر تنقید کریں تو سمجھ سے باہر ہے، وہاں پر پھر اعتراض اٹھتا ہے،بہترین طریقہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ 27شرائط کے مطابق ای وی ایم کو ٹینڈر کریں، دنیا میں مینوفیکچرنگ ای وی ایم لے کر آجائیں گے او ر آپ ان ای وی ایم پر عملدرآمد کروا دیں گے۔

(جاری ہے)

ای وی ایم لانے کا مقصد الیکشن کو صاف شفاف بنانا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اوورسیز کے حوالے سے ایک مہم چلائی ہے، جو لوگ باہر ہیں ان کی فیملی تو پاکستان میں ہے۔ تحریک انصاف پر ذمہ داری ہے کہ جو پاکستانی بیرون ملک ہے، ان کو حقوق دیں گے۔اس وقت نوازشریف کی ساری فیملی بیرون ملک پاکستانی ہے، حسن اور حسین نوازبھی بیرون ملک ہیں، لیکن انہوں نے پاسپورٹ پھاڑ کر پھینک دیا ہے،ہم ان کو بھی حقوق دینا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو تو ساری زندگی بیرون ملک رہے ہیں، لیکن ہمیں ان کی سمجھ نہیں آتی ۔ پی ٹی آئی حکومت منشور کے مطابق اوورسیز کو ووٹنگ کا حق دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جو سسٹم ہے پی ٹی آئی حکومت اس کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا، مسلسل دوسرا ہفتہ ہے کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نیچے جا رہی ہیں۔ حکومت پر چیز پر سبسڈی نہیں دے سکتی ، جنوری سے راشن پروگرام شروع کررہے ہیں، پروگرام کے تحت 2کروڑ لوگوں کو 2018سے بھی کم قیمت پر آٹا مل رہا ہے۔ ہفتہ وارمہنگائی میں 0.48 فیصدکمی آئی، ہماری نشاندہی کے بعد کراچی، حیدرآباد میں بھی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں