بد عنوانی کے خاتمے کیلئے مؤثر قوانین اور ان کے نفاذ کی ضرورت ہے ،صدر مملکت

معاشرے کو کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف مزاحمت کرنا ہوگی ، بد عنوانی کے خاتمے کیلئے عدلیہ کو تیز تر انصاف فراہم کرنا ہوگا، انسدادِ بدعنوانی کیلئے پارلیمان ، عدلیہ اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، عارف علوی کا تقریب سے خطاب

جمعرات 9 دسمبر 2021 17:07

بد عنوانی کے خاتمے کیلئے مؤثر قوانین اور ان کے نفاذ کی ضرورت ہے ،صدر مملکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بد عنوانی کے خاتمے کیلئے مؤثر قوانین اور ان کے نفاذ کی ضرورت ہے ، معاشرے کو کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف مزاحمت کرنا ہوگی ، بد عنوانی کے خاتمے کیلئے عدلیہ کو تیز تر انصاف فراہم کرنا ہوگا، انسدادِ بدعنوانی کیلئے پارلیمان ، عدلیہ اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

انسدادِ بد عنوانی کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بد عنوانی کے خاتمے کیلئے مؤثر قوانین اور ان کے نفاذ کی ضرورت ہے ، دینِ اسلام نے ایمانداری اور دیانت داری کی تلقین کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے کو کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف مزاحمت کرنا ہوگی ، بد عنوانی کے خاتمے کیلئے عدلیہ کو تیز تر انصاف فراہم کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ انسدادِ بدعنوانی کیلئے پارلیمان ، عدلیہ اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،حالیہ سروے نے بدعنوانی کے خاتمے میں عدلیہ کے کردار کو اجاگر کیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے ، بدعنوانی کے خلاف نیب اور اس کیافسران کی کاوشوں کو سراہتا ہوں ۔ صدر مملکت نے کہاکہ نیب کو اب تک 821 ارب روپے کی ریکوری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، غریب ممالک کی لوٹی ہوئی دولت بعض ترقی یافتہ ممالک کے بینکوں میں جمع کرائی گئی ۔

چیئرمین نیب ، جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کے جڑ سے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں ، تعمیری تنقید اداروں کی بہتری کیلئے ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ 4 سالوں میں 538ارب روپے کی ریکوری ہوئی ، کرپشن کیسز میں ملوث 1194 افراد کو سزا ہوئی ، اب تک1386 ارب روپے کے 1278 ریفرنس فائل ہوئے ۔ چیئر مین نے کہاکہ کرپشن پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہی ہے ۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ جیرمی ملسن نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے پاکستان سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں