اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں مقدمات کی کاز لسٹ منسوخ

وزیراعظم عمران خان کے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں سیشن کورٹ کے آرڈر کے خلاف سماعت ملتوی

پیر 17 جنوری 2022 13:04

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں مقدمات کی کاز لسٹ منسوخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں مقدمات کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں سیشن کورٹ کے آرڈر کے خلاف سماعت ملتوی کر دی گئی ،خواجہ آصف نے ہرجانہ کیس میں عمران خان کے بیان پر حق جرح ختم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے ،اینٹوں کے بھٹوں پر جبری مشقت کے خاتمہ کے خلاف درخواست پر سماعت بھی بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ،منسوخ کی گئی کاز لسٹ میں شامل کیسز کے لیے نئی تاریخ رجسٹرار آفس کی جانب سے بعد میں مقرر کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں