وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن سید طارق محمود الحسن کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا

بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ماہر سید طارق محمود الحسن معاون خصوصی وزیراعظم برائے اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ہوں گے

جمعرات 20 جنوری 2022 22:32

وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن سید طارق محمود الحسن کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 20جنوری 2022) بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ماہر وائس چیئرپرسن ا وورسیز پاکستانیز کمیشن سید طارق محمود الحسن کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔ سید طارق محمود الحسن معاون خصوصی وزیراعظم برائے اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے سید طارق محمود الحسن کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے طارق محمود الحسن وائس چیئرمیناوورسیز پاکستانیز کمیشن کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔سید طارق محمود الحسن انٹرنیشنل ریلشنز پر دو کتابوں کے مصنف ہیں۔سید طارق محمود الحسن نے نارتھمپٹن یونیورسٹی (برطانیہ) ​​سے بزنس کی ڈگری کے ساتھ قانون میں ایل ایل ایم کیا ہوا ہے۔ وہ عالمی تھنک ٹینکس کے رکن رہ چکے ہیں جن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز ، رائل کامن ویلتھ سوسائٹی ، چاتھم ہاؤس ، اور رائل سوسائٹی آف آرٹس کے فیلو بھی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں