شہباز شریف فیملی کے ملازمین کے اکائونٹس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن معاملے پر پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چیئرمین پی اے سی کو خط لکھ دیا

شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر رہنے کا کوئی جواز نہیں، اپوزیشن لیڈر ایک کرپٹ انسان نہیں ہو سکتا، ،کیا پی اے سی اپوزیشن لیڈر کی کرپشن پر خاموش رہے گی ، عالیہ حمزہ

جمعرات 27 جنوری 2022 16:32

شہباز شریف فیملی کے ملازمین کے اکائونٹس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن معاملے پر پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چیئرمین پی اے سی کو خط لکھ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) شہباز شریف فیملی کے ملازمین کے اکائونٹس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن معاملے پر پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چیئرمین پی اے سی کو خط لکھ دیا جس میں کہاگیاہے کہ شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر رہنے کا کوئی جواز نہیں، اپوزیشن لیڈر ایک کرپٹ انسان نہیں ہو سکتا، ،کیا پی اے سی اپوزیشن لیڈر کی کرپشن پر خاموش رہے گی ،۔

انہوںنے کہاکہ پی اے سی شہباز شریف کی کرپشن پر احتساب کرے، پی اے سی شہباز شریف فیملی ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی منتقلی کا نوٹس لے۔ خط میں کہاگیاکہ شریف فیملی کے ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، ہزاروں روپے تنخواہ والے ملازمین کے اکائونٹس سے کروڑوں روپے شہباز شریف کے اکائونٹ میں منتقل ہوئے، ایف آئی اے نے شریف فیملی کے 14 ملازمین کے 28 بے نامی اکاونٹس کا سراغ لگایا، کیا پی اے سی کا کام پبلک آفس ہولڈر کی کرپشن بے نقاب کرنا نہیں ۔

(جاری ہے)

خط میں کہاگیاکہ شہباز شریف جواب دیں، ہزاروں روپے ماہانہ کمانے والے ملازمین کے اکاؤئنٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے،خط میں کہاگیاکہ ملازمین کے مرنے کے بعد بھی ان کے اکاؤنٹس سے شہباز شریف اور فیملی کے اکاؤنٹس میں پیسے آتے رہے، کیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن لیڈر کی اس ننگی کرپشن پر خاموش رہے گی ،کیا کوئی اخلاقی جواز بنتا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر رہیں ۔

عالیہ حمزہ نے کہاکہ مطالبہ کرتی ہوں کہ پی اے سی شہباز شریف کا احتساب کرے، عالیہ حمزہ نے ملازمین کی تنخواہیں اور اکاونٹس سے رقوم منتقلی کی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔ خط میں کہاگیاکہ ملک مقصود چپڑاسی کی تنخواہ 25 ہزار، اکاونٹ میں 3.74 ارب روپے ڈپازٹ ہوئے، محمد اسلم کیشئر کی تنخواہ 10 ہزار، 1.781 ارب روپے ڈپازٹ ہوئے، اظہر عباس کلرک کی تنخواہ 9 ہزار، 1.677ارب روپے ڈپازٹ ہوئے،غلام شبیر قریشی سٹور کیپرکی تنخواہ 10600، 1.545ارب روپے ڈپازٹ ہوئے،خضرحیات نذر اسسٹنٹ کی ماہانہ تنخواہ 21 ہزار 5 سو، 1.425ارب روپے ڈپازٹ ہوئے، گلزار احمد چپڑاسی کی تنخواہ 12 ہزار 8 سو، 1.2ارب روپے ڈپازٹ ہوئے،اقرار حسین کلرک کی تنخواہ 13 ہزار، 1.186ارب روپے ڈپازٹ ہوئے،ایم انور اسسٹنٹ 15 ہزار تنخواہ، 88.3 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے،ایم یاسین گودام کلرک کی تنخواہ 31 ہزار، 71.5 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے،توقیرالدین اسلم ملازم کی تنخواہ 21 ہزار، 48 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے،ظفر اقبال انجم اسسٹنٹ کی تنخواہ 14 ہزار، 52.5 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments