روپیہ اپنی ڈبل سنچری کے سفر پر گامزن ہے، 194 سے اوپر پہنچ گیا ہے، اسد عمر

کاروبار غیر یقینی اور فیصلہ سازی کے فقدان کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے،فیصلہ ساز کہاں چھپے ہیں لندن یا دبئی ، سابق وزیر

پیر 16 مئی 2022 16:17

روپیہ اپنی ڈبل سنچری کے سفر پر گامزن ہے، 194 سے اوپر پہنچ گیا ہے، اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ روپیہ اپنی ڈبل سنچری کے سفر پر گامزن ہے، 194 سے اوپر پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل گرتی جا رہی ہے ،کاروبار غیر یقینی اور فیصلہ سازی کے فقدان کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے،اس دوران فیصلہ ساز کہاں چھپے ہیں لندن یا دبئی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں تو فیصلہ سازوں کا نام و نشان نظر نہیں آرہا،یہ کیا کروا رہے ہیں پاکستان کے ساتھ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں