وزیراعظم نے لانگ مارچ سے نمٹنے کے وفاقی وزارت داخلہ سے پلان طلب کر لیا

پیر 23 مئی 2022 20:51

وزیراعظم نے لانگ مارچ سے نمٹنے کے وفاقی وزارت داخلہ سے پلان طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ سے نمٹنے کے وفاقی وزارت داخلہ سے پلان طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو لانگ مارچ کے موقع پر امن وامان کے قیام سے متعلق اقدامات کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ اہم فیصلوں کی منظوری دے گی ۔ وفاقی کابینہ کا۔اجلاس آج(منگل کو) متوقع ہے ۔ پنجاب پولیس۔ایف سی اور رینجرز کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں