سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں ،گھروں پر چھاپوں کی مذمت

احتجاج اور سیاسی سرگرمیاں ہر شہری کاحق ہے، حکومت کسی سیاسی جماعت کی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ بنے ، اعلامیہ

منگل 24 مئی 2022 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج اور سیاسی سرگرمیاں ہر شہری کاحق ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق احتجاج اور سیاسی سرگرمیاں ہر شہری کاحق ہے، حکومت کسی سیاسی جماعت کی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ بنے اورکسی سیاسی جماعت کو بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔

سپریم کورٹ بار اعلامیہ میں کہا گیا کہ بابراعوان، فواد چوہدری کوپیشہ ورانہ سرگرمیوں سے محروم کیاجارہاہے، سیاسی کارکنوں، شہریوں کے گھروں پر چھاپے بلاجواز ہیں، حکومت کو متنبہ کیا کہ حکومت آئین و قانون کے خلاف اقدامات سے باز رہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں