عمران خان اسلام آباد سے واپس پشاور پہنچ گئے

عمران خان خیبرپختونخوا سے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے تھے

جمعرات 26 مئی 2022 23:48

عمران خان اسلام آباد سے واپس پشاور پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لانگ مارچ میں شرکت کے بعد اسلام آباد سے واپس پشاور پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

عمران خان خیبرپختونخوا سے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے تھے۔ معاون اطلاعات خصوصی خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد واپس پشاور پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ شہباز گل اور دیگر پارٹی رہنما بھی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں