سابق چیف جسٹس رانا شمیم توہین عدالت کیس کی سماعت

اٹارنی جنرل کی عدم پیشی کے پیش نظر سماعت 30 جون تک ملتوی

جمعہ 27 مئی 2022 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) اسلام آباد چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے انصار عباسی گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم و دیگر کے خلاف توہین عدالت کا کیس پر سماعت کی ۔رانا شمیم اپنے وکیل لطیف آفریدی کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں عدالت کیس کی سماعت ملتوی کردے ۔

(جاری ہے)

دو ہفتوں کا وقت دے دیا جائے اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اس موقع پر عدالت نے کہا کہ عدالتوں کا سب نے مذاق بنا لیاہر کسی کو اسی عدالت سے ریلیف ملا ہے ،آج تک نہیں معلوم یہ بیان حلفی کس نے بنایانوٹری پبلک یا پھر آپ کے نواسے نے بیان حلفی لیک کیاجس نے بیان حلفی لیک کیا آپ اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی تو کرتے آپ کے بیان حلفی کے مطابق دوسروں کے کہنے پر بینچ بنتے ہیں، سیاسی بیانیے بنائے جاتے ہیں اس بنیاد پر سیاسی بیانیہ بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے جس پر رانا شمیم نے عدالت کو بتایا کہ میں سیاسی آدمی نہیں ہوں رانا شمیم کے وکیل کی استدعا پر کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں