17جولائی کو ملکی سیاست میں کہرام یا پھر خوبصورت انجام ہوسکتا ہے

پی ٹی آئی ورکرز نے پولنگ اسٹیشنز پر ذمہ داری نبھائی تو تحریک انصاف ہی جیتے گی، اگر کسی نے جھرلو پھیرا تو پھر مرلو ہوجائے گا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 جولائی 2022 20:47

17جولائی کو ملکی سیاست میں کہرام یا پھر خوبصورت انجام ہوسکتا ہے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی 2022ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 17جولائی کو ملکی سیاست میں کہرام یا پھر خوبصورت انجام ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی ورکرز نے پولنگ اسٹیشنز پر ذمہ داری نبھائی تو تحریک انصاف ہی جیتے گی، اگر کسی نے جھرلوپھیرا تو پھر مرلو ہوجائے گا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ٹیلفون سیالکوٹ میں چوری ہوگئے، یہ ہمارا ادارہ ہے، ہمیں اپنے ادارے پر فخر ہے، اگر کوئی غلط فیصلہ ہوا تو درست کیا جاسکتا ہے، لڑائی گینگ آف تھری کے ساتھ ہے، یہ جو انڈیا سے تجارت اور اسرائیل سے دوستی کرنے لگے ہیں، بجلی گیس مہنگا کررہے ہیں، پہلے کہہ چکا ہوں جولائی کا مہینہ اہم ہے، 17جولائی کو تحریک انصاف اکثریت سے جیتے گی، اگر کسی نے جھرلو پھیرا تو پھر مرلو ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اگر کچھ فیصلوں سے غلط فہمیاں جنم پائی ہیں تو اس کو ختم کیا جاسکتا ہے، عمران خان نے لوگوں کو ہمیشہ کہایہ لوگ چور ہیں، وفاقی حکومت کنارے پر لگی ہوئی ہے، 17جولائی کو ملک کی سیاست میں کہرام بھی ہوسکتا ہے اور خوبصورت انجام بھی ہوسکتا ہے، اگر پی ٹی آئی ورکر انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹی دیتا ہے اور ووٹرز کو قائل کرتا ہے تو پھر پی ٹی آئی کا الیکشن ہوگا، اور عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان اگست میں ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہت بار کہا میں روس نہیں گیا لیکن کسی نے تائید نہیں کی۔اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شیخوپورہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی حلقوں کے اندر 10، 10ہزار چیک بانٹ رہے ہیں، لوگوں کو پیغام ہے، پیسے ان سے لینا اور ٹھپہ بلے پر لگانا ہے۔ شیخوپورہ کی عوام کو الیکشن جیتنے کیلئے گھر گھر جانا ہے ، یہ ملک کیلئے الیکشن ہے، اس سے فیصلہ ہوگا کہ یہ ملک چوروں کا ہے یا پھر یہ قوم آزاد اور خودمختار بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر بڑے ڈاکو مسلط ہیں، جو این آراو لے لیتے ہیں، اربوں کی چوری کرکے این آراو لے لیتے ہیں، جبکہ چھوٹے چور جیلوں میں چلے جاتے ہیں، چوروں نے 1100ارب کی چوری معاف کروائی ہے، نیب قانون میں ترمیم کرکے این آراو لیا ہے، اگر اس میں آدھی رقم عوام پر خرچ کردیتے تو بجلی، گیس پیٹرول ڈیزل کی قیمت بھی کم کرسکتے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں