صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہرنائی، بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی شدید مذمت

اتوار 14 اگست 2022 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہرنائی، بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے نائیک عاطف اور سپاہی قیوم کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ۔ انہوں نے شہدا کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل اور زخمی ہونے والے میجر عمر کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ جشن آزادی کے موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں