رانا ثناء اللہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 18 اگست 2022 22:19

رانا ثناء اللہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ،جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی اپنے سعودی ہم منصب سے جدہ میں سعودی وزارت دا خلہ میں ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیزالداؤد نے رانا ثناء اللہ کا وزارت داخلہ پہنچنے پرپر تپاک استقبال کیا، ملاقات میں رانا ثناء اللہ کے ساتھ سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر عامر خرم راٹھوراورقونصل جنرل خالد مجید بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی ،دونوں رہنمائوں کے درمیان مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کی داخلہ وزارتوں کے درمیان کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ہم منصب کوخادمین حرمین شریفین کا حج 2022 پر بہترین انتظامات کرنے پرمبارکباد پیش کی اورپاکستان سے عازمین حج کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباداورسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا،رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے،پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے،پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں،پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں،سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ فراخدلانہ مدداورمعاونت کی ہے،حج پربہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکومت اور خادمین حرمین شریفین کومبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان سے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر پوری ٹیم کو ؔمبارکباد پیش کرتاہوں،رواں برس پاکستان سے 80 ہزار سے زائد حج زائرین نے روڑ ٹو مکہ سہولت سے استفادہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں