پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے، وزیراعظم

بدقسمتی سے پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پرپولیو کے مریض ابھی تک موجود ہیں، شہباز شریف

جمعہ 19 اگست 2022 16:35

پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے، بدقسمتی سے پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پرپولیو کے مریض ابھی تک موجود ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ مشن کیطور پر اقدامات کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے،سیلاب کی وجہ سے ملک کے کئی علاقوں تک رسائی منقطع ہوئی ہے اس لئے پولیو کے خلاف مہم ایک چیلنج بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف مہم میں کسی قسم کی سستی نہیں ہونی چاہئے، ہم عالمی شراکت داروں بالخصوص بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں