نواز شریف کے پوتے نے تردید کردی، عمران خان پر سنگین ا لزام بھی لگادیا

اتوار 28 دسمبر 2014 20:36

نواز شریف کے پوتے نے تردید کردی، عمران خان پر سنگین ا لزام بھی لگادیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر۔2014ء) حال ہی میں 'آن لائن ' نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کی جانے والی نواز شریف کے پوتے کی عمران خان کے ساتھ تصویر بنوانے کی خبر نے پورے ملک کی توجہ حاصل کی اور اس سلسلے میں (ن) لیگ کو کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن اب نواز شریف کے پوتے ذکریا شریف نے خود ہی اس ملاقات کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا ہے۔

فیس بک پر اپنے سٹیٹس میں ذکریا شریف نے ناصرف تمام ملاقات کا احوال بیان کیا ہے بلکہ عمران خان کے لئے انتہائی شرمناک جملہ بھی کہہ دیا ہے۔عمران خان سے ملاقات کرنے کے اگلے دن ذکریا نے اپنے سٹیٹس میں لکھا ”دس سال بعد عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی، ان سے آنی والی چرس کی تیز بو نے میرا سر ہی چکرا دیا“گزشتہ روز انہوں نے اپنے سٹیٹس میں لکھا ’عمران خان سے ضرور ملا ہوں لیکن آپ سب کو معلوم ہونا چاہیے کیسے، میں وزیراعظم ہاﺅس کی راہداری میں کھڑا تھا کہ کسی نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا، میں نے مڑ کر دیکھا تو شاہ محمود قریشی صاحب کھڑے تھے۔

(جاری ہے)

ہم نے مختصر سی بات چیت کی اور انہوں نے مجھے ایک کمرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اندر ہیں اور وہ مجھ سے مل کر بہت خوش ہوں گے۔ گو کہ ہمارے درمیان سیاسی اختلاف موجود ہے لیکن میں نے انہیں بڑا سمجھتے ہوئے ملاقات کرنے کا سوچا کیونکہ ہمارے آباﺅ اجداد نے ہمیشہ بڑوں کی عزت کا سبق دیا ہے۔ میں کمرے کے اندر چلا گیا اور ان سے مختصر سی بات چیت کی۔

لیکن جو بات آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ایک 17 سالہ لڑکے کو اپنے سیاسی عزائم کے لئے استعمال کرنا ایک گھناﺅنا عمل ہے اور ان میں سے تو کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ جن سے ہاتھ بھی نہیں ملانا چاہیے۔ میں عمران خان صاحب سے یہ سوال نہیں کروں گا کیونکہ میرا خیال ہے کہ اپنے مخالفین کی نفرت میں ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

یہ سوال میں ان کے بیٹے سے پوچھتا ہوں کہ اگر انہیں اس طرح ایک ایسے گناہ میں دھکیلا جائے جس میں ان کا کوئی تعلق ہی نہ ہو تو ان پر کیا گزرے گی۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ان سیاستدانوں کی عمر آپ سے تین گنا زیادہ ہو اور آپ ایک طالبعلم ہوں اور آپ کا سیاست سے دور دور کا بھی تعلق نہ ہو۔ مجھے یقین ہے کہ بطور انسان آپ اس بات کو سمجھیں گے۔یہ تمام باتیں ریکارڈ پر موجود ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ جس دن عمران خان کو سپورٹ کروں یا ان کی تعریف کروں تو وہ دن میرا آخری دن ہو۔میں ہمیشہ ہی (ن) لیگ کے لئے ہوں اور اس پر مجھے فخر ہے۔ نواز شریف زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔یاد رہے کہ ذکریا شریف حسین نواز شریف کے بیٹے ہیں اور حال ہی میں لندن سے پاکستان آئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں