چارسدہ پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

کارروائی میں بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد،دہشت گرد گرفتار

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 30 مارچ 2023 00:46

چارسدہ پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا
چارسدہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2023ء) چارسدہ پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ کارروائی میں بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد،دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد تھانہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو کئی دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب ہے۔

گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ،ایک راکٹ لانچر اور 60 فٹ پرائما کارڈ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد پولیس چوکی عزیز آباد کے قریب کسی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی نیت سے موجود تھا، دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں