پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر لی ہیں،احسن اقبال

جلد آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے،بے یقینی کی صورتحال کے باعث روپے پر دباؤ ہے،وزیر منصوبہ بندی و ترقی

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 29 مئی 2023 14:12

پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر لی ہیں،احسن اقبال
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 مئی 2023ء) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر لی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کی بے حرمتی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی،جی ایچ کیو پر حملہ کرنا کوئی سیاسی مظاہرہ نہیں تھا بلکہ دہشت گردی ہے۔ احسن اقبال نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر لی ہیں،جلد آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے،بے یقینی کی صورتحال کے باعث روپے پر دباؤ ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافیوں کے معیشت پر سخت سوالات پر غصے میں آ گئے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ ناکام ہو گئے ہیں؟ کیا آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے؟۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے،ہم نے ہر انٹرنیشنل ادائیگیاں کی ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو پہلی بار مشکل معاشی حالات ملے اور معیشت سنبھال نہیں پا رہے؟۔

اسحاق ڈار نے جواب دیا آپ کو جو فیصلہ دینا ہے دے دیں،میں بعد میں دیکھ لوں گا۔ وزیر خزانہ نے نئے بجٹ اور آئی ایم ایف سے متعلق جواب دینے سے گریز کیا۔ جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلامک بینکنگ کا نظام بہتر بنا رہے ہیں۔ اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے اشتراک سے معاشی چیلنجز سے نکل سکتے ہیں۔یہ کانفرنس اسلامک فنانسنگ میں ہمارے مستقبل کیلئے مشعل راہ ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کا 21 فیصد بینکنگ سسٹم اسلامک فنانسنگ میں تبدیل ہوچکا ہے،اسلامی فنانس دنیا میں سب سے زیادہ گروتھ والا شعبہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں