وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا

بدھ 27 مارچ 2024 23:23

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت داخلہ، توانائی اور صنعت و پیداوار کے متعلقہ حکام کو وزیراعظم آفس طلب کرلیا جس میں حکام کو ایکشن پلان ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو اہم ٹاسک دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ملک بھر میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن بھی دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی۔واضح رہے کہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے متعلق خط لکھا گیا تھا۔اس کے علاوہ گندم، چینی اور کھاد سمیت مختلف اشیاء کی دوبارہ اسمگلنگ کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں