پرویزالٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت

جمعرات 28 مارچ 2024 15:57

پرویزالٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پمز ہسپتال کے ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو گزشتہ رات بھی پسلیوں میں درد کی شکایت رہی۔پمز ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ درد کم کرنے کے لیے ڈاکٹر پرویز الٰہی کو پین کلر دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پمز ہسپتال کے ذرائع کے مطابق پسلیوں میں درد کی وجہ سے پرویز الٰہی کو بیٹھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو گزشتہ روز پمز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔پرویز الٰہی کو پولیس چیک اپ کیلئے اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال لے گئی تھی۔اس موقع پر اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں پرویز الٰہی کا ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کیا گیا تھا۔جیل ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہو گئے تھے۔جیل ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں