جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس :وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

ایک کے لیے تفتیشی کہہ رہا ہے کہ شواہد موجود نہیں ہیں، باقی کا کیا ہوگا؟ جج‘ شبلی فرازسے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں.جج اور تفتیشی افسران میں مکالمہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 اپریل 2024 12:18

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس :وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل۔2024 ) انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق سینیٹر شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع کردی ہے. تحریک انصاف کے راہنماﺅں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق سینیٹر شبلی فراز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے.

(جاری ہے)

جج طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ شبلی فراز آپ کو چاہیے تفتیش کے لیے؟ جس پر افسر نے عدالت کو بتایا کہ اب تفتیش کی ضرورت نہیں رہی جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ایک ملزم کی چالان جمع ہونے سے پہلے بریت کی درخواست دائر ہوئی، بریت بھی ہوگئی. جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ ایک کے لیے تفتیشی کہہ رہا ہے کہ شواہد موجود نہیں ہیں، باقی کا کیا ہوگا بعد ازاں، انسداد دہشت گری عدالت نے علی امین گنڈاپور و دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع کردی.

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیس کے 12 مقدمات میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کی تھی وزیر اعلی خیبرپختونخوا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتوں کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے تھے، جج ملک اعجاز آصف نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی تھی.                                                                         

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں