سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

سرمایہ کاری کے سعودی اقدام کی کامیابی کے لئے وزیراعظم کو اپوزیشن کو آن بورڈ لینا چاہیے ، سابق وزیر

بدھ 17 اپریل 2024 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ کی طرح آگے بڑھ کر پاکستان کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،سعودی عرب کی معاشی مدد کے اس نادر موقع کو کامیاب کرنے کے لئے سیاسی استحکام لازمی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاری کے سعودی اقدام کی کامیابی کے لئے وزیراعظم کو اپوزیشن کو آن بورڈ لینا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ معیشت کی بحالی کو قومی ایجنڈا بنانے کے لئے سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے لازمی تقاضا رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ سعودی سرمایہ کاری کو سی پیک والے حالات سے بچانے کے لئے سیاسی اتفاق رائے قومی مفاد کا تقاضا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں