وزیرخزانہ کی پاکستان سٹاف ایسوسی ایشن آف ورلڈ بینک-آئی ایم ایف سے ملاقات ، اصلاحاتی ایجنڈے بارے آگاہ

جمعرات 18 اپریل 2024 14:40

واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ اورمحصولات محمد اورنگزیب نے پاکستان سٹاف ایسوسی ایشن آف ورلڈ بینک-آئی ایم ایف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر نے انہیں حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں بتایا جس میں ٹیکس کی بنیاد میں توسیع، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن، نجکاری، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ اور پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مالیاتی نظم و ضبط پر سختی سے عمل کرنا شامل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں