موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے خطرات کم کرنے کیلئے ماحول دوست اور موسمیاتی طور پر پائیدار بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی، صدر مملکت آصف علی زرداری

جمعرات 18 اپریل 2024 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بالخصوص 2022 کے سیلاب سے تباہی کا سامنا کرنا پڑا، موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے خطرات کم کرنے کیلئے ماحول دوست اور موسمیاتی طور پر پائیدار بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی، اسی طرح ماحول دوست اور صاف توانائی کو نیشنل انرجی مکس کا بنیادی حصہ بنانے کی ضرورت ہے، ماحول دوست توانائی سے اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے توانائی سستی ہوگی۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں