مشترکہ قومی مقاصد کیلئے متحد ہو کر کام کرنا ہو گا، ہمارے مسائل پیچیدہ ضرور ہیں مگر ان کا حل ممکن ہے ۔آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےخطاب

جمعرات 18 اپریل 2024 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ قومی مقاصد کیلئے متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سولہویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ انہیں سیاسی قیادت، اداروں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے، اپنے عوام کی استقامت پر میرا یقین غیر متزلزل ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو پیچیدہ سماجی، ماحولیاتی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ، ہمارے مسائل پیچیدہ ضرور ہیں مگر ان کا حل ممکن ہے ، یقین ہے کہ اخلاقی اور سیاسی سرمائے کی بدولت ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں