حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انہیں پیشہ وارانہ تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کی مہارتیں فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے ، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم شہباز شریف
جمعرات 25 اپریل 2024 19:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صنفی امتیاز کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، سعودی عرب میں کاروبار سمیت مختلف شعبوں میں 40 فیصد خواتین کام کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے انتہائی باصلاحیت لاکھوں نوجوانوں پر مشتمل ملک کے عظیم اثاثہ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انہیں پیشہ وارانہ تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کی مہارتیں فراہم کرنے پر پختہ یقین رکھتا ہوں، انٹرپرینیورز ملک کیلئے زرمبادلہ کما رہے ہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ضروری سرمایہ کاری فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فن ٹیک کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، اس کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہے، اپنا اکاؤنٹ اور پیسے کمائیں، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، خواتین ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پالیسی کے تحت ملک میں فائبر آپٹک کا جال بچھایا جا رہا ہے، طالب علموں کو سستے داموں موبائل اور ٹیبلٹس کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، آئی ٹی کے شعبہ میں خواتین کی شراکت یقینی بنانے کیلئے انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئی ٹی کے شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔\932متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی بنجول میں کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیٰ سے ملاقات
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
ہم سب کی کوشش اور خواہش تھی کہ نوازشریف وزیراعظم بنیں
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
سیکرٹری نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کامران اعظم خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکی قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن ..
راجہ ظفر الحق نے صادق خان کو تیسری مرتبہ لندن کے میئر کے الیکشن میں غیر معمولی کامیابی پر دل کی گہرائیوں ..
وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف